جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جگرفیل ہونے کا سبب یہ گولی ہے،پاکستان میں درد کیلئے بے تحاشہ استعمال ہونے والی گولی کو خطرناک قراردیدیا گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ کے سر میں درد ہو یا بخار کی کیفیت ہو تو آپ ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے اسے معمولی سمجھ کر گھر میں موجود گولیوں کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔ان ہی ادویات میں سب سے زیادہ استعمال میں لائی جانے والی گولی پیرا سیٹا مول ہے جو

برس ہا برس سے استعمال میں لائی جارہی ہے لیکن اب حالیہ تحقیق میں پیرا سیٹا مول کے بکثرت استعمال کو نقصان دہ قرار دیا گیا ہے ۔ایڈنبرا یونیورسٹی کے مطابق سائنسدانوں کی تحقیق کے بعد اب یہ ایک بات سامنے آئی ہے کہ پیرا سیٹامول کازیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔کثرت سے پیرا سیٹا مول کھانے سے انسان کے جگر کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کینسر ،یرقان یا کثرت شراب نوشی سے۔سائنسدانوں کے مطابق پوری دنیا میں جگر فیل ہونے کا سب سے بڑا سبب یہی پیراسیٹامول ہے ۔تحقیق میں شامل ایک رکن ڈاکٹر لیونارڈ نیلسن کے مطابق پیرا سیٹامول کے اثرات جانچنے کیلئے چوہوں اور انسانوں ،دونوں پر تجربات کئے گئے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ پیراسیٹامول کھانے سے انسانی جگر قدرتی انداز میں کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ تحقیق سے حاصل ہونیوالے نتائج سے یہ انکشاف ہواکہ ڈاکٹر کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کو پیراسٹامول تجویز کرتے ہیں لیکن درحقیقت یہ دوا ءان مریضوں کے کے لئے آفاقے کا باعث بننے کی بجائے جگر کے مسائل پیدا ہو کرتی ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول جوڑوں کے شدید درد کے لیے ہر مریض کے لئے موثر ثابت نہیں ہوتی اور ادویات کی بجائے جسمانی ورزش جوڑوں کے درد سے بچاو¿ کا زیادہ موثر طریقہ ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…