خوشگوار زندگی گزارنے کے 10آسان نسخے

6  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خوشی زندگی کے لیے انجن کاکام دیتی ہے۔خوش باش رہنے والے لوگ طویل زندگی پاتے ہیں۔ پ±رامیدی اور مثبت جذبات ہمیں دل کے امراض سے بھی بچاتے ہیں اور بیماریوں کے خلاف ہماری قوت مدافعت کوبھی بڑھاتے ہیں۔خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنے سے

بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ لوگوں سے روابطہ بڑھایئے تعلقات خوشی کے حصول میں سب سے اہم کرداراد کرتے ہیں۔گہرے اور مضبوط سماجی تعلقات کے حامل لوگ زیادہ آسودہ صحت مند اور طویل زندگی پاتے ہیں لہٰذا اپنے تعلقات کومضبوط بنانا اور نئے رابطے استوارکرنا پ±رمسرت زندگی گزارنے کے لیےبہت اہم ہے۔ دوسروں کے کام آئیے۔ دوسروں کے کام آنے سے نہ صرف ان لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے بلکہ اس سے ہماری صحت پربھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اپنی صحت کاخیال رکھیے۔ جسمانی سرگرمی سے ہمیں خوشی بھی حاصل ہوتی ہے اور یہ ہماری صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔ یہ فوری طور پر ہمارے موڈ کوبھی کرتی ہے اور ڈپریشن کوبھی دور کرتی ہے۔اس کے لیے پیدل چلنا اور ہلکی پھلکی ورزشیں اہم کردارادا کرتی ہیں۔ آگے بڑھنے کے لیے اہداف مقررکیجیے۔ مستقبل کے لیے اچھا احساس ہماری خوش کے لیے بھی اہم ہوتاہے۔ہمیں پرعزم رہنے کے لیے اہداف کی ضرورت ہوتی ہے اوریہ اس قدرتک چیلنجنگ ہونے چاہییں کہ ہمیں جوش بھی دلاسکیں مگر ا±سی حد تک قابل حصول بھی ہوں۔ اپنے اردگردکی دنیا پر نظررکھیے۔ چیزوں کے بارے میں زیادہ جننا اور ان کااحساس رکھنا ہماری زندگی کے تمام معاملات پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ رویہ ہمیں ماضی میں الجھے رہنے یا مستقبل کے بارے میں پریشان ہونے سے نجات دلاتا ہے۔ مثبت سوچ اختیار کیجیے۔

مثبت جذبات مثلاََ خوشی،شکرگزاری،قتاعت،جوش اور فخر وقتی طور پر ہی اچھے نہیں لگتے بلکہ ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان جذبات کا مسلسل احساس آپ کے اندر حیرت انگیز تعمیری اثرات پیدا کرتا ہے۔لہٰذا حقیقت پسندی کے ساتھ ساتھ معاملات کومثبت نظر سے دیکھنا بھی آپ کومسروررکھتا ہے۔ نت نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کریں۔ سیکھنے کاعمل ہماری بہودہ اور فلاح پر کئی طرح سے مثبت اثرات مرتب کرتاہے۔اس طرح ہم نئے خیالات سے متعارف ہوتے ہیں اور مصروف عمل اور پ±رتجس رہتے ہیں۔اس سے ہمیں تکمیل کا احساس بھی ملت اہے اور ہمارے اندر خوداعتمادی بھی پیداہوتی ہے۔نئی چیزوں کے لیے ہم دوستوں کی مددبھی لے سکتے ہیں مختلف کلب بھی جوائن کرسکتے ہیں، گانا بجانا سیکھ سکتے ہیں یاپھر کوئی نیا کھیل کھیلنا شروع کر سکتے ہیں۔ ثابت قدمی سے مشکلات کاحل ڈھونڈیں۔ ہمیں زندگی میں جہاں خوشیاں اور کامیابیاں ملتی ہیں وہیں ہم مشکلات،نقصانات،ناکامیوں اور صدمات سے بھی گزرتے رہتے ہیں۔اصل انسان وہی ہوتا ہے جوخوشیوں کی طرح غم میں بھی ثابت قدم رہے کیونکہ نقصانات یامشکلات کوروکنا ہمارے بس میں نہیں ہوتا،مگراس سے نمردآزماہونا ہمارے اپنے بس میں ہوتا ہے۔ اپنی شخصیت کے ساتھ مطمئن رہیے۔ اللہ تبارک وتعالی کی ذات کے علاوہ کائنات کی کوئی شے مکمل نہیں ،دنیا کوکوئی انسان عجیب سے پاک نہیں اس لئے

ضروری یہ ہے کہ ہم اپنی شخصیت سے مطمئن رہیں کیونکہ اگر ہم اپنے پاس موجود چیزوں کوچھوڑ کرا±ن چیزوں کاماتم کرتے رہیں۔ زندگی کوبامقصد بنائیں۔ وہ لوگ جوزندگی کاکوئی مقصدرکھتے ہیں،ان کی زندگی زیادہ آسودہ ہوتی ہے۔

وہ ذہنی دباو¿ پریشانی اور ڈپریشن کابھی کم شکار رہتے ہیں۔لیکن ہم زندگی کامقصد کیسے حاصل کریں؟مختلف لوگوں کے لیے اس کاجواب تومختلف ہوسکتا ہے مگر پ±رمسرت زندگی کے لیے اس کے اثرات مثبت ہوتے ہیں

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…