اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارےنے اپنی رپورٹ میں جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں سائنسدانوں نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ اکیلے کھانا کھانے والے مرد نظام انہضام کی خرابیوں، بلندفشار خون اور ہائی کولیسٹرول جیسے عارضوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جبکہ ایسے مردوں کے موٹاپے کا شکار ہونے کے امکانات بھی 45فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔سیئولکی ڈونگ گک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں 7ہزار 725مردوخواتین کے
تنہائی میں کھانا کھانے کی عادات اور ان کی صحت کا ریکارڈ حاصل کرکے ان کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے ہیں، جن میں انہوں نے بتایا ہے کہ ”موٹاپے کے لحاظ سے خواتین پر تنہائی میں کھانا کھانے کا کوئی خاص اثر نہیں پڑتا لیکن مرد تنہائی میں کھانا کھائیں تو ان کے موٹاپے کا شکار ہونے کے امکانات میں 45فیصداور نظام انہضام میں بگاڑ آنے کے امکانات میں 64فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس سے خواتین کے نظام انہضام میں بگاڑ آنے کے امکان میں 29فیصد اضافہ ہوتا ہے۔“