اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہمیشہ سے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ نمک کا زائد استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے جسے سائنسی تحقیقات سے ثابت بھی کردیا گیا تاہم اب ایک نئی تحقیق کے مطابق نمک کا زائد استعمال صحت کیلئے فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔کئی سالوں سے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری کیا جانے والا
انتباہ غلط ثابت کرتے ہوئے بیلجئم یونیورسٹی آپ Leuvenکے محققین نے اپنی حالیہ تحقیق میں واضح کیا ہے کہ نمک کا زیادہ سے زیادہ استعمال صحت کیلئے بیحد مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔جنرل آف امیریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق نمک کا استعمال کم کرنے سے دل کے دوروں اور فالج کے ذریعے اموات کے خدشات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق روزانہ کی خوراک میں کم سوڈیم لینے والے افراد کی صحت پر زیادہ سوڈیم لینے والے افراد کی نسبت کچھ زیادہ اثر نہیں پڑتا۔3ہزار 6سو سے زائد مرد و خواتین پر کی گئی اس تحقیق میں یہ واضح کیا گیا کہ جن افراد نے نمک کا استعمال کم سے کم رکھا ان میں نمک کا زیادہ استعمال کرنے والوں کی نسبت دل کے دوران کے خدشات 56فیصد زیادہ پائے گئے۔