جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

یہ مرغی حلال ہے یا حرام؟ مرغی خریدنے سے قبل یہ تحریر ضرور پڑھ لیں

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل عموماََ میڈیا میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سے مردہ مرغیوں کے گوشت برآمد ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ عام شہری مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے علاوہ چکن شاپس پر بھی دھوکہ کھا جاتے ہیں اور ایسی کئی دکانیں بھی سامنے آئی ہیں

جو عرصہ دراز سے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کر رہی تھیں۔ حرام مرغی کے گوشت کی کیا پہچان ہے ، یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر کوئی شخص آج کے دور میں جاننا چاہے گا۔ قارئین کی دلچسپی اور سہولت کیلئے ہم یہاں مردہ اور حرام مرغی کے گوشت کی پہچان بتانے جا رہے ہیں۔ حرام مرغی کا گوشت قدرے نیلا ہوتا ہے جبکہ حلال کی گئی مرغی کا گوشت گلابی یا ہلکا پیلا ہو گا جس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی طریقے سے حلال کی گئی مرغی کا سارا خون باہر نکل جاتا ہے اور صرف گوشت کا رنگ ہی رہ جاتا ہے۔ حرام مرغی یا غلط طریقے سے کٹنے والی مرغی کا خون جسم سے باہر نہیں نکل پاتا اور اندر ہی رہ جانے کی صورت میں جم جاتا ہے اور وہ خون جمنے کی صورت میں قدرتی طور پر نیلا پڑ جاتا ہے۔حرام مرغیوں کیلئے بیوپاری حضرات”ٹھنڈی مرغی یا اکھ میٹی”کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح پریشر والے گوشت کا رنگ ہلکا گلابی ہوگا، اگر پریشر نہ لگا ہو گا تو مرغی کے گوشت کا رنگ شوخ گلابی ہو گا-

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…