جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دہلی میں فضائی آلودگی، آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پابندی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انڈیا کی سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔جمعے کو عدالتِ عظمیٰ نے پابندی کے علاوہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آتش بازی کے مضر اثرات کا جائزہ لیں۔دلی میں دیوالی کی آتش بازی کے بعد شہر بھر

میں دھواںدہلی میں سموگ سے عوام پریشان دہلی میں تمام سکول بند، مصنوعی بارش کرنے پر غورعدالت نے آتش بازی پر پابندی کا حکم تین نوزائیدہ بچوں کے ایما پر دائر کی گئی درخواست پر دیا۔اس درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے ان بچوں کے پیپھڑوں کی نشوونما متاثر ہوئی ہے۔اکتوبر میں دیوالی کے موقع پر شہر میں آتش بازی کی بڑی مقدار کے استعمال کی وجہ سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ عدالت نے دہلی اور اس کے اطراف میں آتش بازی کا سامان رکھنے، زخیرہ کرنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ عدالت نے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ آتش بازی میں استعمال ہونے والے مواد کے نقصان دے اثرات کا جائزہ لیں۔ دہلی میں پہلے ہی فضائی آلودگی کا مسئلہ موجود تھا تاہم دیوالی پر آتش بازی کی وجہ سے آلودگی کا مسئلہ سنگین ہو گا جس کی وجہ سے حکام نے شہر کے تمام سکولوں کو تین دن کے لیے بند کر دیا تھا۔دیوالی سے پہلے کئی شہر میں بہت سے لوگوں نے مہم چلائی تھی جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ آتش بازی سے گریز کریں تاہم ماضی میں بھی ایسی مہمات پر زیادہ غور نہیں کیا جاتا۔2014 میں عالمی ادارۂ صحت کی ایک رپورٹ میں دہلی کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کو بعد میں انڈین حکومت نے رد کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…