منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

خالی پیٹ لہسن کھانے کے اتنے فوائد کہ آپ ڈاکٹر زکو بھول جائیں گے!!

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر سننے میں آیا ہے کہ لہسن کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بیحد مفید ہے۔ یہ بات یقینا درست ہے مگر اس کے علاوہ یہ بہت سے دوسرے مسائل کا بھی مفید حل ہے۔ خاص کر خالی پیٹ لہسن کا استعمال ایک خاص قسم کی افادیت رکھتا ہے۔

لہسن ایک خاص قسم کا قدرتی انٹی بائیوٹک ہے جو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔لہسن کو خالی پیٹ کھانے کے بہت سے فائدے ہیں۔خالی پیٹ لہسن کھائیں گے تو پیٹ میں موجود بیکٹیریا ختم ہو جائیں گے،جس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔لہسن کا استعمال سےجسم کا مدافعتی نظام میں بہتری آتی ہے۔ لہسن خون کو پتلا کرتا ہے جس سے آپ کے خون کا نظام تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔اگر آپ کو جلدی بیماری کا مسئلہ درپیش ہو تو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھادیں۔ اس سے آپ کے جسم میں زہریلے مادے کم ہوں گے اور جلد تر وتازہ رہے گی۔اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو رہی ہے۔لہسن ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی، نزلہ اور زکام سے محفوظ رہتا ہے۔اگر اعصابی کمزوری کا مسئلہ ہو تب بھی لہسن انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…