اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نماز کی اہمیت سے سب واقف ہو نگے نماز جہاں برے کاموں سے روکتی ہے وہاں نماز کی ادائیگی سے بہت سی تکلیفیں دور ہو جاتی ہے۔اب مغربی ماہرین نے بھی نماز کے فوائد اور کو مان لیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق کے بعد یہبات سامنے آئی ہے کہ نماز کی ادائیگی نہ صرف کمر اور جوڑوں کے درد کو روکتی ہے بلکہ اسے دور کرنے میں معاون بھی ثابت ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمر کے نچلے حصے میں ہونے والے درد کودور بھگانے کے لیے سجدے کی حالت بہت موزوں ہے
کیونکہ اس گھٹنے اور ہتھیلیاں زمین پر موجود ہوتی ہیں اور یہ زاویہ کمر درد کو دور بھگانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ماہرین نے کمر درد کی وجوہات جاننے کے لئے مشاہدہ کیا جس میں انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کمر کے مریضوں کو جھکتے وقت تکلیف اور دباؤ کا سامنا ہوتا ہے اور جب رکوع اور سجدے کی حالت کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے اور کمر درد کا علاج دریافت کرلیا، ماہرین نے فیصلہ کیا کہ نماز ادائیگی کے دوران انسانی جسم میں جو حرکت پیدا ہوتی ہے وہ کمر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے۔