سعودی شہری کے پیٹ کا آپریشن جا ری تھا کہ اس میں سے ایسی چیز نکل آئی کہ وہاں موجود سب کے ہوش اڑ گئے

30  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد ا(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر الحسا میں ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے 11سال بعد بلب نکال لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر الاحسا میں ڈاکٹروں نے ایک ایشیائی باشندے کے پیٹ کے اندر سے برقی ’’بلب‘‘نکالا ہے ، یہ بلب 11 برس سے مذکورہ 21 سالہ نوجوان کے پیٹ میں موجود تھا۔ مریض کا آپریشن شہزادہ سعود بن جلوی ہسپتال میں ہوا۔ ایشیائی باشندے کو جب ہسپتال کے ہنگامی امداد کے شعبے میں لایا گیا تو وہ متلی اور بخار میں مبتلا تھا۔

فوری اور مکمل معائنے کے بعد ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں کوئی عجیب سی چیز موجود ہے۔ مریض کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا تاکہ اس عجیب سی چیز کو جو ایک بلب تھا پیٹ سے نکالا جا سکے۔پیٹ کی صفائی کے بعد آنتوں کو خصوصی آلے کے ذریعے بند کر دیا گیا تاکہ مریض کو مزید کسی قسم کی شکایت نہ ہو۔ مریض کے بیان کے مطابق اس نے یہ بلب 10 برس کی عمر میں نگل لیا تھا۔یہ آپریشن تقریبا سوا گھنٹے تک جاری رہا جس میں نو افراد شریک رہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…