جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

وہ سنت نبوی ؐجو آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دین اسلام کو دین فطرت قرار دیا گیا ہے، اسلام کی حقانیت روز روشن کی طرح عیاں ہے اور جدید علوم خصوصاََ سائنس اسلامی طرز زندگی پر مہر ثبت تصدیق کرتی جا رہ ہے۔ داڑھی سنت نبوی ہے ، دنیا بھر میں مسلمان اپنے نبی کریمﷺ

سے محبت کے اظہار کیلئے ان کی اس سنت کی پیروی کرتے نـظر آتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے رعب میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی مردانہ وجاہت بھی کھل کر سامنے آتی ہے۔ سنت نبویﷺ کے فوائد اب سائنس بھی تسلیم کر رہی ہے۔سدرن کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے داڑھی پر اپنی تحقیق میں تسلیم کیا ہے کہ داڑھی رکھنا اچھی صحت اور وجاہت میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔ داڑھی والے چہرے سورج کی مضر شعاعوں سے 90 فیصد محفوظ رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق سورج کی ان مضر الٹرا وائلٹ شعاعوں کی روک تھام عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ جلد کے مختلف مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کے بال سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور یہ کتنے فیصد شعاعوں کو بلاک کرتے ہیں، اس کا انحصار داڑھی کے گھنے پن اور سورج کے زاویے پر ہوتا ہے۔اس سے پہلے کئی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ داڑھی چہرے کو مٹی اور پولن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو کہ دمہ یا نزلہ زکام کا باعث بنتے ہیں۔اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ داڑھی کے بال نمی کو برقرار رکھ کر جلد کو ترو تازہ اور جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…