اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خبردار کھانے کے دوران پانی پینا صحت کے لئے بہت مضر ہے۔اس اہم بات پر تحقیق کرتے ہوئے مائیکروبیٹک کونسلر سونامی شبھروال کہتے ہیں کہ زیادہ تر افراد کھانے کے دوران پانی پیتے ہیں اور اس کے لئے توجیہ یہ دیتے ہیں کہ کھائی جانے والی خوراک پانی ہے ۔
تر ہو کر جلدی ہاضمہ کا عمل پورا کرتی ہیں لیکن لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں کہ یہ کس قدر مضر صحت ہے۔بھوک در اصل ایک اشارہ ہوتی ہے کہ معدہ خالی ہو رہا ہے اور توانائی کے حصول کے لئے معدے میں کچھ نہ کچھ لانا چاہیے تو اس کے لئے فوری طور پر کوئی جوس وغیرہ لے لینا چاہیے۔ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ کھانے سے دو گھنٹے قبل پانی پینا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اس ضمن میں یہ بات تمام لوگوں تک پھیلائی جانی چاہیے کہ جو خوراک معدے میں جاتی ہے ان کو ہضم کرنے کے لئے لبلہ سے پنکریاس جوس اور دیگر جوسز پتلے ہو جاتے ہیں جس سے ان کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پانی انسولین لیول میں شوگر کو بڑھا دیتا ہے جو موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔ اس کے لئے ایک احتیاطی تدبیر بھی ہے کہ جو خوراک آپ کھا رہے ہیں وہ اس قدر ترش، مرچوں والی اور مصالحہ دارانہ ہو کہ آپ کو بار بار پانی نہیں پینا پڑے۔خوراک چبا کر کھائیں اور کھانے سے قبل پانی پئیں۔