اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ایک معمولی سا کیڑا انسانیت کیلئے عالمی جنگ سے بڑا خطرہ قرار ۔۔ بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کر دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)مچھروں سے پھیلنے والی وباء انسانیت کے لیے عالمی جنگ سے بھی زیادہ بڑا خطرہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کیا۔ایک ڈاکو مینٹری میں بل گیٹس نے کہا کہ یہ قاتل کیڑا بغیر کسی وارننگ کے ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مچھروں سے پھیلنے والی کسی بھی تباہ کن وبا کے حوالے سے اس وقت دستیاب وسائل کی کمی ہے جو کہ کسی بھی مرض کو انتہائی تیزی سے دنیا بھر میں پھیلانے کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں جس حوالے سے سب سے زیادہ سکرمند ہوں، وہ مچھروں سے پھیلانے والی کوئی انتہائی سنگین وبا ہوسکتی ہے جو کہ ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے، اور یہ جنگ سے زیادہ اس لیے خطرناک ہے کیونکہ اس کی آمد کی توقع کسی کو نہیں ہوگی۔اس ڈاکو مینٹری میں حالیہ عرصے میں ستر سے زائد ممالک کو متاثر کرنے والے زیکا وائرس کا جائزہ لیا گیا جبکہ محققین نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے بھی خبردار کیا جو ایک بار پھر پلٹ سکتا ہے۔اسی طرح ملیریا بھی موجود ہے جو ہر منٹ میں دو افراد کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس نے گزشتہ سال اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہیں شارک مچھلیوں سے ڈر نہیں لگتا بلکہ جس سے وہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں وہ مچھر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر موازنہ کیا جائے تو ایک شارک متعدد چھوٹی چیزوں کے مقابلے میں بالکل بھی دہشت زدہ کردینے والی نہیں لگتی۔

انہوں نے 2015 میں مختلف جانوروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کا ایک گراف بھی شیئر کیا جس سے معلوم ہوا کہ شارک دنیا بھر میں صرف چھ ہلاکتوں کا باعث بنی جبکہ مچھروں نے 8 لاکھ 30 ہزار جانیں لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…