لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ہارٹ اٹیک کی بیماری دنیابھرمیں کروڑوں اموات کی وجہ بن رہی ہے لیکن اس موذی مرض سے بچائوکےلئے سائنسدانوں نے ایک بہت اہم ترین کامیابی حاصل کی ہے اورایک نئی دواکی طرف قدم بڑھایاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے خون کے لوتھڑے بننے سے روکنے کیلئے انتہائی کارگر تکنیک دریافت کرلی ہے۔ خون کے یہ لوتھڑے ہی دل کی جانب خون کے بہاؤ کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کا سبب بنتے ہیں
اوران کوختم کرنے کےلئے دوائیں استعما ل کی جائیں توان کے کئی نقصان بھی ہوتے ہیں یعنی کہ سائیڈایفکٹس جوکہ انسانی زندگی کے لئے خطرناک ترین ہیں۔کلیو لینڈ کے کیس ویسٹرن ریزرو سکول آف میڈیسن کے سائنسدان پروفیسر ڈینیل سائمن نے ایک نئی دریافت کی ہے اوربتایاہے کہ ایک نئی قسم کا تھرامبوسس ٹارگٹ تیار کیا ہے جو خون ضائع ہونے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔اس نئے تھرامبوسس کی وجہ انسانی جسم خون کولوتھڑے میں بننے سے روکتاہے