پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورمیں انسٹنٹ گیزر سے تین ڈاکٹروں کی موت کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوانے گزشتہ روزصوبے کے تمام ہسپتالوں کوایک ہنگامی مراسلہ جاری کیاہے کہ جس میں محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ انسٹنٹ گیزر کے نقصانات سے بچائو اور عوام کوآگاہ کرنے کی مہم چلائیں ان انسٹنٹ گیزر زکی مارکیٹ میں بھی بہتات ہے
اورجب ان کو غسل خانوں کے اندر نصب کیا جاتا ہے توان کاکنکشن پانی کے نل کے ساتھ ہوتا ہےجب پانی کا نل کھولا جاتا ہے تو گیزر کام شروع کردیتا ہے اور چند لمحوں میں کمرے میں موجود آکسیجن کو جذب کرکے نتیجے میں کاربن مونو اکسائیڈ کی ایک بڑی مقدار خارج کرتا ہے لیکن غسل خانوں میں ایگزاسٹ فین نہ ہونے کی وجہ سے غسل خانے میں کاربن مونواکسائیڈجمع ہوجاتی ہے اورآکسیجن ختم ہوجاتی ہے