اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’صحت ہزار نعمت ہے‘‘صحت مند انسان کو اس نعمت کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب وہ کسی بیماری کا شکار ہو ۔اکثر چھوٹی چھوٹی بیماریوں کو اور درد کو ہم نظر انداز کر دیتے ہیں جو کسی بڑی بیماری کی نشاندہی کر رہا ہوتا ہے۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کی کمر میں درد رہتا ہے وہ جلد مرسکتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ
جڑواں افراد پر تحقیق کی وجہ سے اس بات کو رد کرنے میں مدد ملی کہ جلد موت جنیاتی وجوہات سے ہوتی ہے۔کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ کمر کا درد زیادہ خطرناک نہیں ہوتا لیکن ایسے لوگوں کو بتانا چاہئے کہ اس کی وجہ سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے لیکن ماہرین اب تک کمر درد اور موت کے درمیان کے تعلق کواب تک واضح نہیں کر سکے۔