اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مرغی ایک پسندیدہ غذا جس کو لوگ مختلف طریقوں سے کھانا پسند کرتے ہیں۔مرغی ایک صحت افزاء غذا ہے لیکن آج کے پولٹری فارمز میں تیار کی گئی مرغی آپ کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے ۔پہلے کئی ماہ میں کھانے کے قابل بننے والی مرغی غذائیت سے بھرپور کم چربی والی غذا سمجھی جاتی تھی
لیکن اب کم وقت میں تیار کی جانے والی مرغی کے گوشت میں سفیددھاریاں چربی کی زائد مقدار کی نشاندہی کر تی ہے۔پولٹری فارمز پر آج کل مرغی کی جلد اوزائش کیلئے جو غلط خوراک استعمال کی جاتی ہے،اس وجہ سے آج انسان بیشمار بیماریوں کا شکار ہو رہا ہے۔تحقیق کے مطابق مرغی کے گوشت میں سفید دھاریاں صرف چھاتی کے گوشت پر ہی نہیں باقی جسم پر بھی موجودہوسکتی ہیں۔تحقیق کاروں کامزیدکہنا ہے کہ سفید دھاریاں صرف چکنائی کی وجہ نہیں بلکہ کم کوالٹی اور کم غذائیت کی بھی وجہ ہے۔