اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تربوز بلا شبہ دنیا کے پسندیدہ ترین پھلوں میں شمارہوتا ہے موسم گرما کے اس پھل کے بے شمار فوائد ہیں اس میں موجود کم کیلوریز کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے کے لئے بہترین پھل سمجھا جاتا ہے۔یہ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے اور تازہ اور صحت مند خون بناتا ہے ۔اس کے بیجوں کی
چائے سے کینسر کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔مگر تربوز کھانے سے قبل اگر آپ کو اس کے اندرکٹ لگا نشان نظر آئے تو اسے ہر گز مت کھائیں کیونکہ یہ تربوز مصنوعی طریقے سے بنایا گیا ہے ماہرین کے مطابق اسے کھانے سے آپ اعصابی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں اور یہ جسم میں ٹیومر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔