اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

توند ختم کرنے کا آسان طریقہ،بس روزانہ 2منٹ یہ کام کر یں اور پھر کمال دیکھیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آ ج کل کے دور میں  توند کا مسئلہ بڑھتا ہی جارہا ہے ہے، ہزاروں، لاکھوں افراد کو اس پریشانی کا سامنا ہے۔اب ایک ایسی ورزش سامنے آئی ہے جسے کر کے آپ اپنی توند میں حیران کن حد تک کمی لاسکتے ہیں۔اس طریقہ کار کو اپنا کر ایک معروف جاپانی اداکار نے چند ماہ کے اندر اپنا وزن 13 کلو گرام کم کیا جبکہ پیٹ اور کمر کے گرد چربی کو 12 سینٹی میٹر تک گھٹا دیا۔ اور اچھی بات یہ ہے کہ اس ورزش کے لیے

دن میں صرف دو سے دس منٹ چاہئے ہوتے ہیں۔اس ورزش کو کرنے کے لیے سیدھا کھڑے ہوں اور ایک پیر کو آگے جبکہ دوسرے کو پیچھے کی جانب رکھیں، جیسے چلتے ہوئے ہوتا ہے۔ اب کولہوں کو اکڑا کر جسمانی وزن پچھلے پیر میں منتقل کردیں۔ اس کے بعد آہستگی سے تین سیکنڈ تک سانس کو اندر کھینچیں جب کہ اپنے ہاتھوں کو سر سے اوپر اٹھالیں۔اس کے بعد 7 سیکنڈ تک سانس کو باہر نکالیں جس کے دوران جسمانی مسلز کو اکڑا لیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سانس کی ورزشیں جسمانی وزن میں کمی کے لیے موثر ثابت ہوتی ہیں کیونکہ چربی آکسیجن، کاربن اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتی ہے ۔ جب سانس کے ذریعے آکسیجن چربی کے خلیات تک پہنچتی ہے تو وہ اسے مختلف اجزاءمیں تقسیم کردیتی ہے، یعنی جتنی آکسیجن جسم استعمال کرے گا، اتنا ہی چربی جلے گی ۔آپ بھی یہ ورزش آج ہی شروع کر دیں ،چند دن کے اندر اندر آپ اپنے اندر حیران کن تبدیلی محسوس کرینگے

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…