بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آپ کے کچن میں موجود ایک ایسی چیز جو اتنی تیزی سے وزن کم کرے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں!!

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان کتنا ہی خوش شکل کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر موٹاپا غالب آجائے تو اس کی شخصیت کو گرہن لگ جاتا ہے، آج کل کا دور میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے، جس نے ہر مرد اور عورت کو پریشان کر رکھا ہے۔آپ موٹاپے سے پریشان ہیں تو اس سے نجات کے لیے تصور کیا جاتا ہے کہ ڈائٹنگ یا ورزش کرکے وزن کم کیا جاسکتا ہے لیکن زیرہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جس کا اگر باقاعدگی کے ساتھ

استعمال کیا جائے تو یہ 15 سے 20 روز میں وزن کم کرنے خصوصی بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر صرف ایک کھانے کا چمچہ زیرہ پاؤڈر روزمرہ غذا میں شامل کرلیا جائے تو دوسرے طریقوں کی نسبت تین گنا تیزی کے ساتھ وزن میں کمی کی جاسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرے میں” فائٹو اسٹیرول “نامی کیمیائی مادّے بکثرت پائے جاتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکتے ہیں۔وزن کی کمی کیلئے زیرہ استعمال کے طریقے:ہ ذیل 4 طریقوں سے زیرے کا استعمال وزن کو کم کرنے اور پیٹ کی چربی سے جان چھڑانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے :دہی کے ساتھ پسا ہوا زیرہ:دہی ویسے تو وزن میں کمی معاون ہے ، کیونکہ اس کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے لیکن اگر دہی کے ساتھ ایک چمچہ پسا ہوا زیرہ ملا کر روزانہ کھایا جائے تو اس سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی ہوگی بلکہ بڑھے ہوئے پیٹ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔پانی کے ساتھ زیرے کا استعمال:ایک گلاس پانی میں دو چمچے زیرہ ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو دیں، صبح اس کو اُبال کر چھان لیں اور اس میں آدھا لیموں کا رس شامل کرکے نہار منہ استعمال کریں۔شہد کے ساتھ زیرے کا استعمال:پانی پسا ہوا زیرہ شامل کرکے اس میں چند قطرے شہد ملا کر پیئیں۔ادرک اورلیموں کے

ساتھ زیرے کا استعمال؛لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے لیکن اگر رات کے کھانے میں لیموں اور ادرک کے ساتھ زیرے کا استعمال کیا جائے تو اس سے تیزی سے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے کیونکہ لیموں اور ادرک حراروں کو جلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…