اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ماہر صحت ڈاکٹر ایولین لیوین نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بیماری یا مرض کو چھوٹا نہ سمجھیں بہت سی سنگین بیماریوں کی علامات ہمیں پہلے سے نظر آرہی ہوتی ہیں لیکن ہم ان پر توجہ نہیں دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے پیٹ میں اچانک درد محسوس ہونا، جو بہت شدید بھی ہو، یقینا ایک خطرناک علامت ہے، اسی طرح اگر آپ کو بلا وجہ سانس پھولتی محسوس ہو تو بھی آپ کو ڈاکٹر کے پاس ضرور جانا چاہیے۔ اسے محض معمولی
تھکاوٹ وغیرہ کا نتیجہ نہ سمجھیں۔ اس کی وجہ دمہ، نمونیا یا پلمونری ایمولزن بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ اگر سر میں اچانک شدید درد اٹھے تو اس کی وجوہات میں دماغ میں پیدا ہونے والا کوئی مسئلہ اور خصوصاً خون کا رساؤ بھی شامل ہو سکتا ہے۔اگر آ پ کو بار بار پانی پینا پڑتا ہے اور کسی طرح پیاس نہیں بجھ رہی تو یہ بھی بہت فکر مندی کی بات ہے۔ اس کیفیت کو پولی ڈپسیا کہتے ہیں اور عموماً یہ ذیابیطس کی علامات میں سے ایک ہے۔یسے میں آپ کو فوری طور پر بلڈ گلوکوز کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔