جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب میں خسرہ کی ناقص ویکسین ، دس بچوں کی حالت انتہائی خراب، زائد المیعاد ویکسین پینے سے کتنے بچے ہلاک ہوئے؟

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017 |

کمالیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کمالیہ کے نواحی گاؤں میں خسرہ کی ناقص ویکسین کے باعث تین بچے جاں بحق جبکہ دس بچوں کی حالت خراب ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی گاؤں دو سو باسٹھ ( گ ب) میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے خسرہ کی بیماری سے بچاؤ کی ویکیسن پلائی گئی، ویکسین پلانے کے عمل کے دوران بارہ بچوں کی حالت غیر ہوگئی ، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔

اس دوران دو کمسن بچے حفصہ ناصر اور عینا جاں بحق ہوگئی جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہیں ، جنہیں ڈاکٹروں کی جانب سے طبی امداد دی جارہی تھی کہ اس دوران مزید ایک اور بچی جاں بحق ہوگئی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ زائد المیعاد ویکیسن پلانے کے باعث بچوں کی موت واقع ہوئی ہے، اس موقع پر ڈی سی نے بچیوں کی ہلاکت کے بعد ضلع بھر میں خسرہ ویکسی نیشن تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی اور گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…