اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے ہاں عموماََ مرد حضرات مردانہ کمزوری میں اضافے کیلئے عطائیوں کے ہتھے چڑھ کر نہ صرف اپنی مردانہ طاقت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں بلکہ صحت کے دگرگوں مسائل کا بھی شکار
ہو جاتے ہیں۔ اب آپ کو اس اہم مسئلے میں کسی عطائی یا ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ترک سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری کے شکار 17 نوجوانوں پر ایک تحقیق کی ہے، جس کے نتائج نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ ان نوجوانوں کو روزانہ 100گرام پستہ کھلایا گیا اور محض تین ہفتوں کے بعد ان کی زندگی میں انقلاب آچکا تھا۔ نوجوانوں کا مردانہ کمزوری کا مسئلہ ختم ہوچکا تھا جبکہ وہ پہلے سے کہیں بہتر اور بھرپور ازدواجی کارکردگی کے قابل ہوچکے تھے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ازدواجی صحت کے ساتھ ان کی عمومی صحت میں بھی مثبت تبدیلی آئی تھی۔ ان نوجوانوں میں مفید کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوا تھا جبکہ مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم ہوچکی تھی۔سائنسدان نائیجل مشیل نے تحقیق کے نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”پستہ ایک شاندار خشک میوہ ہے۔ اس میں نباتاتی پروٹین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جبکہ صحت بخش چکنائی بھی ہوتی ہے۔ اس میں سبز اور جامنی رنگت والے حصے دراصل اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو نہ صرف جسم کو فاسد مواد سے پاک کرتے ہیں بلکہ ذہنی دباؤ میں بھی کمی لاتے ہیں۔ آپ اسے شادی شدہ جوڑوں کیلئے خاص نعمت کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاءبکثرت پائے جاتے ہیں جو ایک خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس میں سلینیم بھی ہوتا ہے اور زنک بھی، جو سپرم کی افزائش اور مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔“