اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لہسن اپنے اندر بے پناہ فوائد رکھتا ہے ، یہ نہ صرف بلڈ پریشر کو دور کرنے اورآکسیجن کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےبلکہ یہ چربیلی اور نشاشتہ والی ہضم نہ ہونے والی غذائوں کے اجزا کو جزو بدن اور ہلکا پھلکا بنا دیتا ہے۔ یہ خونی نالیوں (شرائین) کی سختی دور ہوتی ہے اور قدرتی لچک بحال ہو کر بلڈ پریشر میں کافی فائدہ پہنچاتا ہے۔ آپ یہ جان کر بھی حیران رہ جائیں گے کہ لہسن کا ایک ایسا استعمال بھی ہے جو نامردی کے علاج میںبھی قدرتی خصوصیت رکھتا ہے۔ممتاز امریکی ڈاکٹر رابنسن
کےمطابق لہسن بے ضرر مگر مردانہ قوت کیلئے حیرت انگیز دوا کا درجہ رکھتا ہے۔ ان کے مطابق لہسن کو شہد کیساتھ کھانے سے مردانہ قوت میں اضافہ ہوتا ہے، لہسن کو شہد یا گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے یا پھر لہسن کا جوشاندہ بنا کر اس میں شہد ملا کر پینے سے مرد حضرات اپنے اندر تبدیلی محسوس کرینگے۔ یورپی ممالک میں گارلک ہنی سے ایک سوغات بھی تیار ہوتی ہے جو بہت آسان ہے۔شہد کے مرتبان میں لہسن کے جوئے رکھ کر اس شہد کو گاہے گاہے ایک چمچہ کھاتے رہنے سے بھی مردانہ قوت کو زوال نہیں آتا۔