اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے ساتھ مرد حضرات بھی چہرے کی جھریاں، چھائیاں اورکیل مہاسے سے بچنے کیلئے کریموں پر ہر ماہ ہزاروں روپے لگادیتے ہیں مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔ اگر آپ چہرے کی
جھریاں، چھائیاں اور کیل مہاسوں کے اساتھ چہرے کو جوان اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو چاولوں کا پانی کا استعمال کریں، اس سے نہ صرف آپ ان مصنوعی کریموں سے بچ سکتے ہیں بلکہ ہزاروں روپے کے ضیاع سے بھی بچ جائیں گے۔ جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کر کے نئی جلد پیدا کرنے کیلئے چاولوں کو 20منٹ تک ہلکی آنچ پر ابلانے کے بعد اس کا پانی ایک بوتل میں رکھ لیں۔ اب اس پانی کو آپ کیل مہاسوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اور حیرت انگیز طور پر یہ سر کے بالوں کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔ کنڈیشنر کی جگہ چاولوں کا یہ پانی بالوں پر لگائیں اور کچھ دیر انتظار کے بعد نیم گرم پانی سے بال دھول لیںآپ اپنے بالوں میں فرق صاف محسوس کریں گے اس کی وجہ سے بال نرم و ملائم اور چمکدار ہوں گے۔ ایگزیما کے شکار افراد بھی چاولوں کا یہ پانی استعمال کر سکتے ہیں۔ خارش ، چبھن اور جلن کی شکایت پر چالوں کا یہ پانی دن میں دو سے تین بار لگائیں آپ افاقہ محسوس کرینگے۔