اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کولمبیا یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر جیریمی ماؤ کی سربراہی میں طویل تحقیق کے بعد ایک ایسا قدرتی طریقہ دریافت کیا ہے جس میں ٹوٹنے والے دانتوں کو دوبارہ قدرتی طریقے سے اگایا
جا سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق اسٹیم سیلز(جسم کے کسی بھی عضو میں موجود خلیات بنانے کی صلاحیت رکھنے والے خلیے) کے ذریعے 9 ماہ میں قدرتی طور پر دانت اگانا ممکن ہے۔ڈاکٹرجیریمی کے مطابق اسٹیم سیلز نئے دانتوں کی نشوونما میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور اس قدرتی طریقے کی دریافت کے بعد دانتوں کی سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسٹیم سیلزکودانتوں کے ساتھ ملاکر ان میں ٹشوز شامل کرتے ہوئے نئے دانت اگائے جاسکتے ہیں۔ اگر کوئی دانت ٹوٹ جائے تو اس کے نچلے حصے میں موجود خالی مسوڑھے کے اندر اسٹیم سیلز اور ٹشوز کا ملاپ کرنے سے دانت دوبارہ اُگنا شروع ہوجاتا ہے۔ مصنوعی دانتوں سے چھٹکارا حاصل کرنےاور قدرتی طور پر دانت اگانے کیلئے اس آسان عمل سے جہاں مصنوعی دانت لگانے والے ڈاکٹروں کی چھٹی ہو جائے گی بلکہ اس سے آپ کو بار بار ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت بھی نہیں رہے گا۔ یہ عمل صبر آزما ضرور ہے کیونکہ یہ عمل دانت اگانے کیلئے 9ہفتے لیتا ہے تاہم اس سے آپ دیگر زحمتوں سے بچ سکتے ہیں۔ یہ قدرتی طریقہ اپنے آپ میں مکمل اور ہر ایک کے لیے ہے یعنی جو چاہے اسے آزما سکتا ہے۔