جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بس صرف ایک چھوہارا اور ۔۔ چھوہارے کے وہ فوائد جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہونگے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کھجور کو توانائی کا خزانہ کہاجاتا ہے،یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں نہایت مفید ہے، خشک کھجور کو چھوہارا کہا جاتا ہےجو نہ صرف قوت اور طاقت کا خزانہ ہے بلکہ کئی بیماریوں اور جسمانی مسائل میں نہایت مفید مانا گیا ہے۔جسم کو توانائی فراہم کرنے میں چھوہارے کا کوئی ثانی نہیں،چھوہارے میں بہت سے وٹامن موجود ہوتے ہیں جن میں

وٹامن اے ، سی ، ای ،کے ، بی ۲ اور بی ۶ شامل ہیں ۔ یہ تمام وٹامن ہماری صحت کو ہر طرح سے بہتر بناتا ہے۔ چھوہاروں میں اہم معدنیات یعنی آئرن ،پوٹاشیم ، فاسفورس اور کوپر پایا جاتا ہے ۔ ان تمام معدنیات کے بغیر ہمارے جسم کے خلیات اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے سکتے ۔ صحت مند اور آئرن سے بھرپور خون انسانی صحت کیلئے ضروری ہے ، خون میں ہیموگلوبن اور آکسیجن فراہم کرنے کیلئے آئرن کلیدی کردار ادا کرتا ہےچھوہارے آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ لوگ جو خون کی کمی کا شکار ہیں وہ چھوہارے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چھوہارے میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔ ہڈیاں اور دانت مضبوط رکھنے کے لیے کیلشیم سب سے اہم ہے ۔ اپنی غذا میں چھوہارے شامل کر کے جوڑوں کے درد اور گٹھیا کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔ اس کے استعمال سے دانت خراب ہونے سے بچے رہیں گے۔ چھوہارے میں موجود فائبر قبض کو ختم کرتا ہے ،جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے وہ چھوہاروں کو رات بھر کے لیے پانی میں بھگودیں اور صبح کھالیں۔ چھوہارے میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور فیٹس بھی بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے ماہرین اسے کھانے کی صلاح دیتے ہیں کیونکہ یہ خون میں موجود کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوہارے میں موجود پوٹاشیم اور سوڈیم بلڈپریشر

کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ چھوہارے میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ نظام ہضم کو طاقتور بناتے ہیں جس سے ہاضمہ درست ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ چھوہارہ تیزابیت ،پیٹ کے السر اور سینے کی جلن کے لیے بھی مفید ہے۔ پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چھوہارے کا استعمال فائدہ مند ہے ۔ جسم کے دوسرے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ دل کو بھی طاقتور بناتا ہے ۔ حاملہ خواتین

بھی یوٹرس کو مضبوط کرنے اور پیدائش میں آسانی کے لیے چھوہاروں کا استعمال کرسکتی ہیں۔ اگر آپ حد سے زیادہ دبلے ہیں تو چھوہارے آپ کے لیے بہترین ہیں چھوہارے میں کیلوریز وافر مقدار میں موجود ہیں جو وزن بڑھائے بغیر مسلز کو بڑھاتی ہیں۔چھوہارے میں قدرتی شکر کی موجودگی جسم کو فوری توانائی پہنچاتی ہے ۔ اس پھل کے استعمال سے آپ اپنا اسٹیمنا بڑھا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…