جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’’ہیئر ڈائیر کے بغیربالوں کواب اپنی مرضی کا رنگ کیجئے ‘‘

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بال ڈائی کرنا اب ایک فیشن بن چکا ہے بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی بالوں کی رنگت تبدیل کرکے نیا اسٹائل اپنا نا چاہتے ہیں ۔ لیکن مختلف ہئیر ڈائز میں کیمیکلز کی موجودگی نا صرف بالوں کے لیے بلکہ جلد کے لیے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں۔ نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ہئیر ڈائی میں استعمال ہونے والے بعض کیمیکلز کینسر کا باعث بھی بنتے ہیں ۔

خوش قسمتی سے ایسے بہت سے قدرتی طریقے ہیں جو کوئی نقصان پہنچائے بغیر آپکی شخصیت کو سنوار سکتے ہیں۔ مٹیالے بالوں کو گولڈن رنگنے کے لیےایسا ہی طریقہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔ شہدمیں قدرتی طور پر ہائڈروجن پر آکسائڈ موجود ہوتا ہے جس میں بالوں کو بلیچ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ اور دار چینی میں بالوں کو سنہرا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے (کالے یا براؤن بالوں کو سرخ شیڈ دینے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔) برابر کی مقدار میں شہد دارچینی پاؤڈر اور کنڈیشنر یا زیتون کا تیل ملالیں۔اچھی طرح ملا کر بالوں میں مساج کریں اور ایک گھنٹے کے لیے چھوڑدیں ۔ قدرتی طریقے سے بال ڈائی کرنے کے لیے یہ عمل کئی دفعہ دہرانے کے بعد صحیح نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ کالے اخروٹ کے چھلکے میں بال ڈائی کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ اور یہ دوسرے قدرتی اجزاء کے مقابلے میں زیادہ اچھے بال ڈائی کرتا ہے ۔ لائٹ براؤن سے ڈارک براؤن بال کرنے کیلئے کالے اخروٹ کے چھلکے کوٹ لیں یا اس کا پاؤڈر لے کر پانی میں ملا کر ۳۰ منٹ تک ابالیں ۔ اس چائے کو ٹھنڈا کر کے بالوں کو اس میں کم از کم ۲۰ منٹ یا اس سے زیادہ دیر کے لیے بھگوئیں ۔ مانگ کو رنگ سے بچانے ک لیے کھوپرے کا تیل مانگ میں لگا لیں۔ کیمومائل کی چائے بھی بالوں کو سنہرا شیڈ دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔

ڈارک براؤن پر لائٹ براؤن شیڈ کے لیے کیمو مائل کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا کریں ۔ اور بالوں کو اس سے بھگوئیں شیمپو کرنے کے بعد بار بار اس چائے کو بالوں پر بہائیں ۔ (بالوں کے نیچے ٹب یا باؤل رکھیں تاکہ پانی اسی میں گرے اور دوبارہ استعمال ہوسکے ) ایک گھنٹے کے لیے بالوں کو اس چائے سے گیلا کیے رکھیں اور پھر صاف پا نی سے دھولیں۔ کیمو مائل ٹی کو زیتون

اور شہد کے تیل کے ساتھ ملا کرکنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال کریں۔ ہفتے میں کئی دفعہ استعمال کرنے سے تین ہفتے میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ مہندی سے بالوں میں مختلف شیڈ آتے ہیں جس کا انحصار بالوں کی اصل رنگت پر ہوتا ہے ۔ اور دوسرے اس بات پر بھی کہ آپ بال ڈائی کرنے کے لیے کتنی مرتبہ اسکا استعمال کرتے ہیں۔ مہندی کا رنگ دو مہینے تک رہتا ہے ۔

کسی بھی رنگ پر لال شیڈ کے لیے بال ڈائی کرنے کے لیے مہندی کو پانی میں گھول کر ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر بالوں میں لگائیں مہندی سوکھنے کے بعد دھولیں۔بال ڈائی کرنے کیلئے ساج کے پتوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے یہ بالوں میں آنے والی ہلکی سفیدی کو ختم کر کے گہرے بالوں جیسا ہی کردیتا ہے ۔ہلکی سفیدی چھپانے کے لیے ساج کے پتے ابال کر

اس میں کالی چائے ملا کر بالوں کو دھوئیں ۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بالوں کا رنگ گہرا ہوتا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…