بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ایڈز نے پنجے گاڑھ لئے،صرف ایک سال میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟ چونکادینے والے انکشافات

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 39 ہزار کا اضافہ کے بعد یہ تعداد 1 لاکھ 32 ہزار تک جاپہنچی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کا قومی سروے مکمل ہوگیا ہے جس کی حتمی رپورٹ آئندہ ہفتے جاری کردی جائیگی۔ ملک بھر میں سروے کرنے والی 60 ٹیموں نے 20 شہروں میں 5 ہزار مقامات سے اعداد و شمار حاصل کئے جس کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے

کہ ایک سال کے قلیل عرصے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 39 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے اور اس طرح اب پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔سروے کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے جو 60 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر سندھ میں یہ تعداد 52 ہزار ہے اور خیبرپختونخوا میں یہ تعداد 11 ہزار کے قریب گئی ہے جبکہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 ہزارریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار بتائی گئی ہے۔سروے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈز کے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد انجکشن کے ذریعے نشہ لینے والوں کی ہے جبکہ جنسی بے راہ روی کے شکار افراد بھی اس موذی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ ملک بھر میں سروے کرنے والی 60 ٹیموں نے 20 شہروں میں 5 ہزار مقامات سے اعداد و شمار حاصل کئے اکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 39 ہزار کا اضافہ کے بعد یہ تعداد 1 لاکھ 32 ہزار تک جاپہنچی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…