اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر گھروں پر چاول دو یا تین ٹائم پر کھائے جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر پکے ہوئے چاولوں کو ٹھیک طریقہ سے محفوظ نہ کیا جائے تو فوڈ پوئزننگ کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق، کچے چاولوںمیں ایک مخصوص بیکٹریا موجود ہوتا ہے جو پکانے کے دوران عموماً ختم ہو جاتا ہے
لیکن پکے ہوئے چاولوں کو محفوظ کیے بغیر کھلا چھوڑ دینے سے یہ بیکٹریا دوباہ پھلنے پھولنے لگتا ہے اور نتیجتاً فوڈ پوئزنگ ہو سکتی ہے۔امریکی سینٹر برائے فو ڈ ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کا کہنا ہے کہ ایسے بیکٹریا کے 63 ہزار کیسز سالانہ دیکھے جاتے ہیں البتہ یہ اب تک نہیں پتہ لگ سکا کہ یہ بیکٹریا ہی چاول کے ذریعے ان کیسز کا حصہ بنے یا کوئی اور وجہ رہی۔اسی لئے آپ جب کبھی گھر میں چاول پکائیں تو اسے زیادہ دیر پڑے نہ رہنے دیں بلکہ تازہ تازہ کھا لیں اورجو چاول بچ جائیں انہیں ایک گھنٹہ کے اندر اندر فریج میں محفوظ کرلیں اور اگلے دن دوبارہ کھانے سے پہلے ایک بار ضرور گرم کریں۔ویسے تو گھر پر چاول محفوظ رکھنا یا پکانا ایک آسان عمل ہے لیکن کبھی آپ نے یہ سوچا کہ بازار سے پکے پکائے ملنے والے چاول کتنی دیر تک کھلے پڑے رہتے ہیں؟ماہرین خوراک کے مطابق ، بازار میں ملنے والے چاول دیگوں میں پورا پورا دن کھلے پڑے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں مضر بیکٹریا کے بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اگر آپ فوڈ پوئزننگ کے حوالے سے فکر مند ہیں تو بازار میں چاول خریدنے سے پہلے باورچی سے یہ ضرور پوچھ لیں کہ چاول کتنے پرانے ہیں۔