کراچی(این این آئی)ماہرین کے مطابق کافی کے بہت سے فوائد کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے جس کے تحت اب کافی پینے سے ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور وہ قبل از وقت موت سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔یہ تحقیق فرانس میں کی گئی ہے جہاں پیرس کی دیکارتے یونیورسٹی اور ایک مقامی اسپتال کے ماہرین نے ڈاکٹر ڈومینیک سامن شیرون کی نگرانی میں یہ سروے کیا گیا
جس کی تفصیلات جرنل آف ہیپاٹولوجی میں شائع ہوئی ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کا مرض ہو ان میں ہیپاٹائٹس سیایچ سی وی سے متاثر ہونے کا خطرہ ازخود بڑھ جاتا ہے جو جگر کو شدید متاثر کرتا ہے تاہم ایچ سی وی کیلیے موثر علاج موجود ہے۔ڈاکٹر سامن کے مطابق ایچ سی وی سے تندرست ہونے کے باوجود بھی ایچ آئی وی سے متاثر ہونے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس طرح سرطان، دل کے امراض اور دیگر بیماریاں بھی گھیر لیتی ہیں لیکن یہاں کافی پینے سے بہت سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔