جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

روزانہ یہ کام کریں موت آپ کے قریب بھی نہیں آئیگی،نئی تحقیق

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ہفتے میں 150 منٹ تک ورزش یا جسمانی مشقت قبل ازوقت موت کو دور کرتی ہے اور کئی امراض سے بچاتی ہے۔تحقیق کے مطابق ہفتے میں 5 دن صرف 30 منٹ روزانہ پیدل چلنے سے قبل ازوقت موت کو بہت حد تک ٹالا جاسکتا ہے اور ایک بہت بڑے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا ہے۔اس مطالعے یا سروے کیلیے دنیا کے 17 ممالک کیایک لاکھ 30ہزار سے زائد

افراد کا ایک طویل عرصے تک جائزہ لیا گیا ہے۔ اس مطالعے میں ورزش، چہل قدمی اور اموات کے درمیان تعلق تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مطالعے کے آغاز میں شرکا سے ان کی معاشی سماجی کیفیت، بیماریوں، طرزِ زندگی اور غذا کی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ سب سے بڑھ کر ان سے ورزش کے متعلق سوالات کیے گئے تھے۔ان شرکا سے تین سال کے اندر تک امراضِ

قلب و بلڈ پریشر اور سات برس کے اندر اموات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تحقیق کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے اسکاٹ لیئر اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔انہوں نے اس طویل تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر آپ ہفتے میں صرف 150 منٹ تک کوئی جسمانی مشقت، جاگنگ یا چہل قدمی کرتے ہیں تو اس سے کئی امراض دور ہوتے ہیں اور عمر بڑھتی ہے۔اس عمل کے ذریعے قبل ازوقت موت کا

خطرہ 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے کیونکہ آپ جتنے زیادہ سرگرم رہیں گے آپ کی صحت اتنی ہی بہتر رہے گی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…