اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کی ایک عدالت نے کوکاکولا کمپنی کی مشہور پراڈکٹس سپرائٹ اور فانٹا کو زہر قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کی ایک عدالت نے کوکاکولا کمپنی کی مشہور پراڈکٹس سپرائٹ اور فانٹا کو زہر قرار دے دیاہےجس کے بعد نائیجیرین عوام نے مذکورہ سافٹ ڈرنکس کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق نائیجیریا کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان مشروبات میں بینزوئک ایسڈ اور سن سیٹ
ایڈیٹوز کی بھاری مقدار وٹامن سی کے ساتھ مل کر صارفین کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔ جج نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ فانٹا اور سپرائٹ کی بوتلوں پر یہ وارننگ تحریر کی جائے کہ اسے وٹامن سی کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ ایسا مشروب ہے جو وٹامن سی کے ساتھ مل کر زہر کی صورت اختیار کرجاتا ہےجبکہ صحت کے معیار کو برقرار رکھنے والے ادارے کو اس حوالے سے غفلت برتنے پر عدالت نے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔