بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

’’فاسٹ اور سٹریٹ فوڈ کے شوقین افراد ہو جائیں خبردار‘‘یہ چیز کھائی تو پھر ایسی بیماری پیدا ہو گی کہ جان چھڑانا مشکل ہو جائیگا

datetime 25  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں انتہائی شوق سے کھایا جانا والا سٹریٹ شوارما امریکہ میں بھی صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیدیا گیا ہے۔ امریکہ میں کنزیومر رائٹس اینڈ ہیلتھ پروٹیکشن کے ادارے نے امریکہ میں سٹریٹ شوارما پر سخت ترین اقدمات اٹھا ئے ہیں اور اس جنک فوڈ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکو امریکیوں کے لئے خطرنا ک فوڈ قرار دیا ہے ۔

مذکورہ امریکی ادارے کے مطابق سٹریٹ شوارما معدہ میں انتہائی خطرناک بیکٹیریا پیدا کرتا ہے جس سے گیسٹرو انٹسٹائنل انفیکش اور فوڈ پوائزنگ جیسے امراض جنم لیتے ہیں۔شوارما فاسٹ فوڈ کے طور پر بنیادی طور پر ترکی کی سوغات ہے لیکن اب یہ پوری دنیا کے فوڈ کلچر کا حصہ بن گیا ہے،ہر ملک میں شوارما انکی اپنی عوام کے ٹیسٹ کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتا ہے ۔ پاکستان میں اس میں ناقص ترین میونیز اور ساسز،مصالحے استعمال تو کیے ہی جاتے ہیں لیکن چکن بھی انتہائی غیر معیاری ہوتا ہے ۔اس سے بھی زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ شوارما گرد آلود سڑکوں اور نالیوں کے قریب بنایا جاتا ہے جس سے زہریلا مواد شوارما میں شامل ہوتا رہتا ہے ۔اب تک ملک میں شوارما کھانے سے ہلاک ہونے کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شوارما چکن گیس برنرپر مسلسل تپتا رہنے سے گیسز کو جذب کرتا ہے۔یہی گیسز جزوبدن بننے کے بعد کینسر کا باعث بنتی ہیں اوریہ کینسر جاں لیوا ثابت ہوتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اس ضمن میں انتباہ جاری کرچکی ہے کہ شوارما میں شامل تمام اشیا ءانتہائی ناقص اور زہریلی ہیں لہذا خاص طور پر سٹریٹ شورما کھانے سے اجتناب کیا جائے۔ اکثر شوارما کارنر والے ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں جن کے سلنڈر بھی ناقص ہوتے اور ان سے کچی گیس رستی رہتی ہے جو شوارما چکن میں شامل ہوجاتی ہے تو شوارما کھانے والوںپر اسکے زہریلےاثرات نمودار ہونے لگتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…