اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)14اگست سے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پنجاب فورڈ اتھارٹی کے مطابق 14 اگست سے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں پیپسی، کوکاکولااور ڈیو سمیت تمام اقسام کی سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی ہو گی۔محکمہ خوراک کے مطابق تعلیمی اداروں میں پابندی کے ساتھ ساتھ ان کے آس پاس 100 میٹر تک واقع کیفیز، کنٹینز اور دوکانوں میں بھی سافٹ ڈرنکس
کی ترسیل اور فروخت پر سخت پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ مضر صحت ہونے کے سبب دنیا بھر کے 120 ممالک میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت اور ترسیل پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب آج پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت ، کیمیکلز اور مختلف پھلوں کے ذائقے سے جوس بنانے والی فیکٹریوں کو بھی انتباہ جاری کر دیا گیاکہ وہ اپنی پراڈکٹ میں تازہ پھلوں کے رس کا استعمال یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔