ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متناسب کمر چاہتے ہیں تو پریشان نہ ہوں بلکہ یہ طریقہ آزما کر دیکھیں

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ پیٹ پر موجود چربی کی وجہ سے موـٹاپے سے تنگ آچکے ہیں اور تھکا دینے والی ورزشوں سے بھی مطلوبہ نتائج ابھی تک حاصل نہیں کر سکے تو یہ پانچ چیزیں استعمال کریں اور پیٹ اور جسم کی چربی سے چھٹکاراہ حاصل کریں۔ اخروٹ ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں موجود فیٹس کی وجہ سے پیـٹ کی چربی دوسرے حصوں میں منتقل ہونے

کے ساتھ پگھل بھی جاتی ہے، روزانہ ناشتے میں تھوڑے سے اخروٹ کھانے سے آپ جلد ہی فرق محسوس کرنے لگ جائیں گے۔ دوسرے نمبر پر کاربو ہائیڈریٹس کا استعمال ہے۔ ایسے کارب استعمال کریں جن کی وجہ سے چربی کم رہے اور ہول گرین سے بہتر اس کیلئے کوئی اور چیز نہیں ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ ہول گرین کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کی کمر پتلی رہتی ہے۔ کالی مرچ ہماری روز مرہ کی خوراک کا حصہ ہے، کھانے میں عموماََ دیگر مصالحہ جات کے ساتھ ساتھ کالی مرچ بھی استعمال کی جاتی ہے۔ رات کے کھانے پر سیاہ مرچ چھڑک کر استعمال کریں۔اس میں موجود پیپرآئین کی وجہ سے آپ کا فشار خون کنٹرول میں رہنے کے ساتھ چربی بھی پگھلے گی۔یہ جسم سے سوزش کو بھی کم کرے گی اورساتھ ہی چربی کو ایک جگہ اکٹھا ہونے سے روکے گی۔لوبیا اور بیجوں میں فائبر اور پروٹین ہوتی ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ ان کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کی پیٹ کی چربی دیگر افراد کی نسبت زیادہ تیزی سے کم ہوتی ہے۔موٹاپے اور پیٹ کی چربی سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ آپ کی نیند پوری ہو ۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کی نیند پوری نہیں ہوتی ان کاوزن بڑھتارہتا ہے۔لہٰذا مکمل اور جی بھر کر نیند بھی آپ کے موٹاپے اور پیٹ کی چربی کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…