بیجنگ(آئی این پی)چین میں من پسند اشکال کی سبزیاں اور پھل کی کاشت کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے، آئندہ انواع و اقسام اور عجیب و غریب اقسام کی سبزیاں اور پھل پیدا کئے سکیں گے،مختلف اشکال کے ساتھ ساتھ یہ طریقہء کاشت کاری ہرطرح کی غذائیت کا حامل ہو گا، چینی میڈیا کے مطابق چین میں من پسند اشکال کی سبزیاں اور پھل کی کاشت کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔تجربے سے ثابت ہوا کہ انواع و اقسام اور عجیب و غریب اقسام کی سبزیاں اور پھل پیدا کئے جا سکتے ہیں۔
مختلف اشکال کے ساتھ ساتھ یہ طریقہء کاشت کاری ہرطرح کی غذائیت کا حامل ہو گا۔اس قسم کی سبزیاں اور پھل کاشت کرنے کیلئے فروٹ مولڈ کمپنی نامی ایک کمیشن باقاعدہ طور پر تجربات میں مصروف عمل ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کاشتکاری کے طریقہ سے بھر پور غذائیت کی حامل کلی ہائی جینک خوراک حاصل ہو گی۔کمیشن نے تربوز کو تکون ،ناشپاتی کو بدھا کے مجسمے اور سیب کو دل کی شکل دی ہے ۔بلکہ سیب کو دل کی شکل کے ساتھ loveبھی لکھا ہوا واضح دکھائی دیتا ہے۔