لاہور (آئی این پی ) انڈوں سے پاوڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ، بسکٹوں کے لیے پاوڈر بنانے والی فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے گیارہ لاکھ گندے انڈے پکڑلیے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے خراب انڈے پکڑ لیے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے انڈوں سے پاوڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے بسکٹوں کے لیے پاوڈر بنانے والی فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے گیارہ لاکھ گندے انڈے پکڑلیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی حدود میں مانگا منڈی کے قریب ایگ پروسیسنگ یونٹ پر رات گئے چھاپہ مارا گیااور یونٹ میں معروف بسکٹ کمپنیوں کے لیے انڈوں سے زردی اور سفیدی الگ کر کے پاوڈر تیار کرنے کے لیے لائے گئے 11 لاکھ خراب انڈے برآمد کر لیے۔ فیکٹری کو چند روز قبل سیل کیا گیا تاہم غیر قانونی طور پر کام جاری تھا۔ویجیلنس سیل نے ریکی کی اور خراب انڈوں کی سپلائی آتے ہی چھاپہ مارا گیا۔ انڈے اس حد تک خراب ہو چکے تھے کہ چند میں سے چوزے نکل چکے تھے۔تمام انڈے تلف، فیکٹری دوبارہ سیل،مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹینورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا جتنا بھی ہوشیار ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ مافیا کے خاتمے کے لیے ملاوٹ کرنے پر سخت ترین سزاوں کی تجاویز دے چکے ہیں جو جلد منظور کر لی جائیں گی۔علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ پر بمبئی چوپاتی ،آرکیڈین کیفے اورزے وینج کو خراب ٹماٹر اور شملا مرچ کا استعمال ،گندہ کٹنگ بورڈ اور ملازمین کا میڈ یکل سر ٹیفیکٹ مکمل نہ ہونے پر بالترتیب25 ہزار12 ہزاراور 25 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔عالمگیر روڈ پربسم اللہ مد ینہ ریسٹورنٹ کو 9 ہزار،ملتان چونگی پر بسم اللہ شاپ کو 5 ہزار ،حاجی نان شاپ کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
PIAسوسائٹی واپڈاٹاؤن میں کراچی ماسٹر فوڈ ،تمباکو پان شاپ،علی ملک شاپ، فرائی چکس،بسم اللہ قادری دہی بھلے ،ذینٹومیٹ،کیکس اینڈ بیکس سوئٹس اینڈ بیکرز ،مزنگ روڈ پر تنودوری ریسٹورنٹ،عالمگیر روڈ پر علی ہجویری مِلک شاپ ،کرکٹ سٹیڈیم میں واقع سستا رمضان بازار ،کمیٹی غلہ منڈی سستا رمضان بازار ،شادمان رمضان بازارمیں سبزیوں اور پھلوں،سویوں ،پولٹری ا ور میٹ کے سٹال کا معائنہ کیااورتقریباََ10 کلو خراب ٹماٹر5 کلو شملہ مرچ،1 کلو گاجراور غیر میعاری اشیاء کو سٹال سے ہٹادیا گیا
جبکہ کھٹاناملک شاپ،چیف برگر پوائنٹ، ماشااللہ پان شاپ ،کراچی شوارمااینڈ برگر،دہلی مرچ مصالحہ جات، بِلا پان شاپ ، علی باباریسٹورنٹ ،جابر پان شاپ،بھٹی ڈیری شاپ،ملتان چونگی وحدت روڈ پر العمران مِلک شاپ اور لکی جوس کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی۔