اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیماری کوئی بھی ہو انسان کیلئے تکلیف دہ ہوتی ہے لیکن اگر آپ کسی مہلک مرض کےمکمل علاج کا سنے اور خود بھی اس میں مبتلا ہوں تو آپ کےلئے اس سے بڑی کوئی خوشخبری نہیں ہو سکتی ۔ایسا ہی کچھ امریکی سائنسدانوں نے کر دکھایا ہے۔ ماہرین نے مسلسل کوشش کے بعد بلآخر ذیابیطس ٹائپ ٹو کا مکمل علاج ایک دوا سے ڈھونڈ نکالا ۔تحقیق کے مطابق اس دوا کا روزانہ استعمال چوہوں کو کرایا گیا
جو انسولین کے مسائل کا شکار تھے۔ دوا کے استعمال سے یہ بیماری ختم ہو گئی۔ یہ پہلی بار تھا کہ کسی قسم کے طریقہ علاج سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا موثر علاج کیا گیا۔ اس نئی دوا کے ذریعے اس جز کو آگے بڑھنے سے روکا جاتا ہے جس کے نتیجے میں انسولین کے خلیات کو معمول کے مطابق کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس دوا کے جسم پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے تاہم ابھی اسے انسانوں پر نہیں آزمایا گیا۔