پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ایک ڈرائی فروٹ جس کے چند دانے آپ کے جسم کی اضافی چربی پگھلادیں

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے موٹاپا کم کرنے کے لیے ایک ایسی چیز بتا دی ہیں جس سے آپ کی صحت بھی کمزور نہیں ہوگی اور موٹاپے سے بھی نجات مل جائے گی۔ یہ چیز اخروٹ ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’اخروٹ کھانے سے نہ صرف انسان کو موٹاپے سے نجات ملتی ہے بلکہ اس کا کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے۔ اخروٹ میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ‘‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ایک مٹھی اخروٹ روزانہ کھانے سے انسان موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔‘‘برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو سکول آف میڈیسن کے ماہرین نے کی ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں 22سے 72سال کی 245ایسی خواتین کے طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا جنہوں نے وزن کم کرنے کے ایک سالہ پروگرام میں شرکت کی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر شیریل راک کا کہنا تھا کہ ’’تحقیق کے نتائج دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔ میں نے دیکھا کہ اگرچہ اخروٹ میں چکنائی اور توانائی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے لیکن ان سے بھی انسان کے موٹاپے میں اتنی ہی کمی آتی ہے جتنی دوسری وزن میں کمی کرنے والی غذاوں سے آتی ہے۔ یہ نہ صرف موٹاپا ختم کرتا ہے، بلکہ اخروٹ انسان کے دل کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ہم اس نتیجے پر پہنچنے کہ لوگوں کو ایک مٹھی اخروٹ روزانہ لازمی کھانے چاہئیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…