لاہور(آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف ان ایکشن، حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف چاکلیٹ بنانے والی معروف ایس زید نامی فیکٹری کو سر بمہر کردیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نشتر ٹاؤن کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاہنہ میں واقع ایس زید نامی معروف چاکلیٹ فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں چاکلیٹ بنانے کے لیے ناقص کیمیکل ملا دودھ اور اجزا استعمال کیے جا رہے تھے،
چاکلیٹ کی تیاری میں ممنوعہ دودھ بھی استعمال میں لایا جارہا تھا جس پر محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے فیکٹری کو بہتری کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سیل کر دیاڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ غیر معیاری چاکلٹس بچوں کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں جس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔