پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے دارلحکومت پیرس میں چوہوں کی تعدادانسانوں کی آبادی سے زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہری ان
چوہو ں کے خوف سے پریشانی کاشکارہیں ۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق یہ چوہے دن کے وقت اپنے بلوں میں گھسے رہتے ہیں اورسورج ڈھلتے ہی عوامی مقامات ،گھروں اورسڑکوں پردنداناتے پھرتے نظرآتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے ۔
ادھرماہرین صحت نے انتباہ جاری کیاہے کہ ان چوہوں کی بہتات کی وجہ سے طاعون کی وباکاخطرہ بڑھ گیاہے جس کے بعد شہری انتظامیہ نے ان چوہوں کابندوبست کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کردیاہے ۔شہرکے پارکوں میں چوہوں کومارنے کےلئے گولیاں اورچوہے دانیاں رکھ دی ہیں ۔پانی کے گٹروں اورگندگی کے ڈرموں کے ڈھکن بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں تاکہ ان میں چوہے داخل نہ ہوسکیں جبکہ بڑی تعدادمیں بلیاں بھی فرانس کے دوسرے علاقوں سے منگوانے کاپروگرام زیرغورہے ۔ماہرین صحت کاکہناہے کہ اگران چوہوں کومنصوبہ بندی کے تحت نہ ماراگیاتوطاعون کی وباپھیل جائے گی ۔واضح رہے کہ پیرس کی آبادی تقریبا 23لاکھ جبکہ چوہوں کی تعداد40لاکھ سے بھی تجاوزکرگئی ہے ۔