لندن/صنعاء (آئی این پی) بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے سبب ہر10 منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، اس وقت ملک میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں جن کو فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے سبب ہر10 منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔یمن میں تقریبا 20 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔جنگ کے نتیجے میں تقریبا 2.6 کروڑ یمنیوں کو بدترین انسانی اور طبی صورت حال کا سامنا ہے۔ ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی بنیادی طبی دیکھ بھال سے محروم ہو چکے ہیں۔اسی طرح صعدہ صوبے میں ہر 10 میں سے 8 بچے مزمن ناقص خوراک کا شکار ہیں۔
ہر10 منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، یونیسف
14
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں