جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہزاربیماریوں کی اصل وجہ،سائنسدانوں نے ایک اور اہم راز سے پردہ اُٹھادیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (نیوزڈیسک) کیا آپ ہر وقت تھکان کا شکار رہتے ہیں یا آپ کو لگتا ہے کہ موٹاپا آپ کو اپنا شکار بنا رہا ہے ؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی سستی ہے۔جی ہاں ایک نئی امریکی طبی تحقیق کے مطابق ہزار بیماریوں کی جڑ ایک ہی ہے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنا۔ وسکنسن میڈیکل کالج کی تحقیق کے مطابق ہمارے سست طرز زندگی اور خراب صحت کے درمیان تعلق کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر گزارتے ہیں ان میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 112 فیصد، شریانوں کے مسائل کے باعث بیماریاں جیسے فالج وغیرہ کا خطرہ 147 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خدشہ 49 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ہائی کولسیٹرول، کمر کے نچلے حصے میں درد، آنتوں کا کینسر اور خون کی روانی کی رفتار میں کمی وغیرہ بھی اس سے جڑے چند مسائل ہیں۔محققین کا تو کہنا ہے کہ بہت زیادہ بیٹھنے والے افراد جتنی بھی زیادہ ورزش کرنے کے عادی ہوں ان کو ان خطرات کا سامنا بدستور رہتا ہے۔درحقیقت اگر کوئی فرد ایک گھنٹہ بھی بیٹھتا ہے تو خون کی شریانوں میں چربی کی سطح میں 14 فیصد اضافہ ہوتا ہے اور کچھ دیر کی ورزش سے اس کے نقصانات کی تلافی نہیں ہوپاتی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…