کراچی (نیوز ڈیسک)شہد کی افادیت اور لیموں سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خاتون نے ایک سال تک گرم پانی میں شہد اور لیموں کا رس ملا کر پیتی رہی۔خاتون کا کہنا ہے کہ ایک سال کے اندر وہ بیماریوں سے اس حد تک دور ہوگئی کہ اب اس کے معدے میں
بالکل بھی درد نہیں ہوتی اور وہ ہمیشہ اپنے آپ کو تروتازہ سمجھتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہیہ مشروب پینے سے قبل اس کے پیٹ میں درد رہتی تھی اور وہ بیمار بھی تھی لیکناس مشروب کے بعد اس کی قسمت ہی بدل گئی اور اب وہ ہر وقت اپنے ساتھ لیموں کا رس اور شہد رکھتی ہے اور ہر صبح سویرے اٹھ کر گرم پانی میں ڈال کرپیتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ کافی یا چائے پینے کی بجائے یہ مشروب پیتی ہے اور بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب وہ بستر سے اٹھتی تھی تو بہت زیادہ تھکی تھکی اور سست رہتی تھیلیکن اب وہ دن بھر تروتازہ رہتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو پیٹ میں درد ،سستی یا نقاہت کا شکار رہتے ہیں تو یہ نسخہ انہیں بہت زیادہ تروتازہ کرنے کے ساتھ جسم کو تقویت دے گا۔شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہےہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے۔