اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

شوہروں سے لڑنے والی بیویاں کون کون سی ’’موذی مرض ‘‘میں مبتلاہوجاتی ہیں ،ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں میں تعلقات ٹھیک نہ ہوں تو اس کا اثر خواتین پر پڑتا ہے ، اور وہ دل کے امراض ، فالج ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار زیادہ رہتی ہیں۔ جبکہ مرد اس صورتحال کا اثر مقابلتاً کم لیتے ہیں۔ یہ تحقیق 226 ایسے جوڑوں پر کی گئی جو اوسطاً بیس برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے۔ جن جوڑوں کے مابین گھریلو ناچاقی ، بات بے بات لڑائی ،

شک و شبہات رہتے ہوں وہاں خواتین کے اندر خوف ، افسردگی یا پھر ایسی بیماریاں پائی جاتیں ہیں جو آگے چل کر خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ تحقیق کرنے والے ماہرین کو توقع تھی کہ میاں بیوی میں تناو¿ ، غصّہ ، ناراضگی اور نوک جھوک کے برے اثرات دونوں فریقین پر برابر پڑتے ہوں گے لیکن عورتوں کے بارے میں تو یہ ٹھیک ثابت ہوا مگر مردوں میں ایسا نہیں تھا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کے قوی شواہد ہیں

کہ جن شادی شدہ افراد کے باہمی تعلقات اچھے ہوں وہ طویل اور خوش و خرم زندگی پاتے ہیں جبکہ ناچاقیوں کے بعد جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ اثر لینے والی عورت نہ تو خود پر توجہ دے پاتی ہے اور نہ ہی گھر پر اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ ہارنے لگتی ہے ، اس لیے آپس کے جھگڑوں کو کم کرکے بہتر اور پ±رسکون زندگی گزارنے پر عمل کرنا ضروری ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…