اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کی ایک نباتاتی دوا کے ذریعے خون کے ایک خاص قسم کے سرطان (اکیوٹ میلوئیڈ لیوکیمیا) کو بڑی کامیابی سے ختم کرنے کا تجربہ کیا گیا ہے۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین نے کی ہے اور ان کے مطابق چینی حکیم ایک عرصے سے اسے استعمال کررہے ہیں تاہم اسے دیگر دواؤں کے ساتھ ملاکر بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یہ مرض خون کے سرطان کی شدید ترین کیفیت ہے اور ایسے مریضوں کو ایک خاص قسم کے پودے ’’پلیم ییو ٹری‘‘ plum yew درخت سے کشید کی گئی ایک دوا ہوموہیرنگ ٹونِن دی گئی تو یہ مرض دور ہوگیا مگر اس کے ساتھ کینسر ختم کرنے کی روایتی دوائیں بھی کھلائی گئی تھیں۔یہ کینسر خون کے سفید خلیات کا سرطان ہے جو بہت مشکل سے جان چھوڑتا ہے۔ اس درخت سے اخذ کردہ ایک دوا ’’ہوموہیرنگ ٹونِن‘‘ سے خون کے سرطان کو کامیابی سے ختم کیا گیا۔ اس مرض میں مبتلا 24 مریضوں کو جب دوا دی گئی تو 20 میں یہ مرض جڑ سے ختم ہوگیا۔ ان میں سے ایک 76 سالہ خاتون کو صرف 5 ماہ تک یہ دوا دی گئی تھی اور ایک سال تک انہیں سرطان نہیں ہوا۔اس دوا کو عمررسیدہ افراد پر آزمایا گیا اور اس سے قبل لیوکیمیا کی اس بیماری کا علاج نہ تھا۔ اس کے علاج کے لیے جس درخت سے مدد لی گئی ہے اس کا حیاتیاتی (بائیلوجیکل) نام سیفالوٹیکسس ہیرنگٹونی ہے اور جاپان اور چین میں اسے پلم ییو بھی کہتے ہیں۔ اس سے بنائی گئی دوا سے وہ پروٹین بننا بند ہوگئے جو رسولیوں کو بڑھاتے ہیں۔
جبکہ دوری جانب چینی کمپنی فویاؤ گلاس امریکہ نے مورین ، اوہایو میں اپنے نئے امریکی پلانٹ کا شاندار افتتاح کیا ، اس طرح وہ دنیا میں گلاس فیبریکیشن کا سب سے بڑا پلانٹ بن گیا ہے ، تکمیل پر 116ایکڑ پر قائم پلانٹ جو جنرل موٹرز کے سابق اسمبلی پلانٹ میں واقع ہے ،دنیا کا گلاس فیبریکیشن کا سب سے بڑا پلانٹ ہو گا جس کی سالانہ پیداواری گنجائش 4.5ملین آٹو موٹیو کار سیکس اور چار ملین آٹوموٹیو ری پلیسمنٹ گلاس ونڈ شیلڈ ز ہو گی ،اس وقت ملازمین کی تعداد قریباً 2000مقامی کارکن ہیں۔ فویاؤ کو توقع ہے کہ یہ تعداد خریداروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے 2017ء کے اواخر تک 2300-2500تک ہو جائے گی۔ فویاؤ گلاس انڈسٹری گروپ کے چیئرمین چو ٹک وونگ نے کہا کہ مورین میں آج کا شاندار افتتاح فویاؤ اور ہمارے پارٹنروں کی طرف سے تاریخی عہد کی انتہا ہے ہمیں امریکی آٹو کوریڈور کی وسط میں اوہایو میں اپنے کام پر فخر ہے اور ہم نے شمالی امریکی آٹو موٹیو مارکیٹ کے فروغ کی حمایت کرنے کا انتہائی عزم کررکھا ہے۔اوہایو کے گورنر جان کیسچ نے کہا اس وقت 2000خاندانوں کے ذریعہ معاش میں بہتری آرہی ہے ، ایسا کمپنی کے عزم اور میر ے دوست چیئر مین چو کے ویژن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔مورین کے نئے پلانٹ پرفویاؤ کی طرف سے مجموعی سرمایہ کاری 600ملین امریکی ڈالر کی گئی ہے جو کہ اوہایو کی تاریخ میں سب سے بڑی چینی سرمایہ کاری ہے ، اس طرح آٹو گلاس پروڈکشن واپس امریکہ آ گئی ہے ، فویاؤ مقامی اوہایو کی کمیونٹی اور وسیع تر آٹو موٹیو انڈسٹری دونوں کو د وبارہ فعال بنانا چاہتی ہے ۔
پودے کے ذریعے انتہائی خطرناک بیماری کاعلاج ، پودا کونسا ہے ؟ جانئے
8
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں