پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جان بنانے کے چکر میں نوجوان جان سے جانے لگے،نئی نسل کےلئے اہم خبر

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل نوجوان نسل قدرتی غذائیں استعمال کرنے کے بجائے فوری طورپرنتائج دینے والی ادویات کوترجیح دے رہی ہے جوکہ نوجوانوں کے لئے زہرقاتل ہے اورجس کی وجہ سے جان بنانے کے چکر میں نوجوان جان سے جانے لگے ہیں۔ فوڈ سپلیمنٹ کی آڑ میں ممنوعہ دواؤں کا دھندہ عروج پر ہے مگر نوجوانوں کی صحت سے کھیلنے والےحکام کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باڈی بنانے کےلئے فوڈ سپلیمنٹ کا استعمال تن سازوں میں عام ہے مگراکثر وٹامنز میں ممنوعہ ادویات شامل ہوتی ہیں ۔نوجوان جسم پرکشش بنانے کی خواہش میں یہ ادویات لیتے رہتے ہیں اور حقیقت اس وقت سامنے آتی ہے جب پانی سر سے اونچاہو چکا ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق یہ ادویات دل ،گردے اور جگر پر براہ راست اثرکرتی ہیں اور متاثرہ شخص کو اس بات کا علم بہت دیر سے ہوتا ہے۔سٹیرائیڈز کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے میں چار تن سازوں کی ہلاکت ہوچکی ہے ۔سپورٹس بورڈ پنجاب نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔پنجاب حکومت نے سٹیرائیڈز کی فروخت روکنے کے لئے ٹاسک فورس بھی بنا رکھی ہے لیکن اس کے باوجود یہ ادویات بازاروں میں کھلے عام دستیاب ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایسے فوڈسپلیمنٹ پرفوری پابندی لگائی جائے تاکہ نوجوان نسل کوتباہی سے بچایاجاسکے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…