اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر آپ انجکشن کی سوئی سے ڈرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ہی ہے ۔۔۔ ماہرین نے زبردست ایجاد کر ڈالی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کے مطابق سیپیوں (مسل) میں پائے جانے والے قدرتی اجزا سے متاثر ہوکر یہ سوئی بنائی گئی ہے۔ سیپیوں میں پائے جانے والا صدفہ ایک لیسدارمادے کے ساتھ سیپیوں سے جڑا رہتا ہے۔ یہ ایجاد ایسے مریضوں کے لیے مؤثر ہے جن کے جسم سے بہنے والا خون رکتا نہیں۔ اس کے علاوہ ہیموفیلیا، ذیابیطس اور آخری درجے کے کینسر کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جن کو سوئی یا کینولہ لگانے کی صورت میں پیچیدہ مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔اسی طرح پلاسٹک سرجری می بسا اوقات اتنا خون بہتا ہے کہ اسے روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ مواد ایک جل کی صورت میں کام کرتا ہے جو کیٹے کولکس نامی پالیمر پر مشتمل ہے اور عین اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح سیپ کاکیڑاایک چپکنے والے مادے کے ذریعے سیپ سے جڑا رہتا ہے۔ اسے جنوبی کوریا میں واقع ’کورین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔جب اسےصحتمند اور ہیموفیلیا کے شکار جانوروں پر آزمایا گیا تو اس نے فوری طور پر سوئی کے زخم کو بھر کر برابر کردیا۔ اس طرح یہ ایک اسٹیکر کی طرح زخم سے جڑ جاتا ہے اور سوراخ ک بند کردیتا ہے۔ اس سے انفیکشن کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…