بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جسمانی فٹنس کیلئے جم کے بجائے صرف ایک گولی استعمال کریں

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر تو آپ یہ خواب دیکھتے ہیں کہ بغیر کسی جسمانی کسرت کے ہی اس کے تمام فوائد محض ایک گولی کھانے سے حاصل ہوجائیں تو اب یہ کوئی خیالی پلا نہیں رہا بلکہ سائنسدان اس کو حقیقی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔جی ہاں آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسی ‘ورزش’ کی تیاری پر کام کررہے ہیں جو جم میں کئی گھنٹوں سے پٹھوں کو حاصل ہونے والے فوائد کی حامل ہوگی۔آسان الفاظ میں اس ایکسائز گولی کو کھا کر آپ جم جائے بغیر ہی جسمانی فٹنس حاصل کرسکیں گے۔تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ایسی کسی گولی کی تیاری میں کم از کم ایک دہائی کا عرصہ لگ سکتا ہے۔محقق ڈاکٹر نولان ہوف مین کے مطابق اس خیال پر ماہرین پوری سرگرمی سے کام کررہے ہیں اور یہ کوئی خیالی پلا نہیں۔یعنی اس وقت اگر ہر وقت بیٹھے رہنے کی عادت صحت کے لیے تباہ کن قرار دی جاتی ہے تو اس کا توڑ اس گولی کی شکل میں تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس ایک طاقتور میڈیکل ٹول قرار دیا جارہا ہے۔درحقیقت ایسے افراد جو خون کی شریانوں یا دل کے امراض باعث اپنے مسلز کی ورزش کرنے سے قاصر رہتے ہیں یہ گولی محققین کے مطابق ان کے لیے تیار کی جارہی ہے تاکہ وہ مریض اپنے جسموں کو بہتر شکل میں رکھ سکیں اور ہوسکتا ہے کہ اس سے کچھ افراد کو حقیقی ورزش شروع کرنے میں مدد بھی مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…