نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مچھروں کے کاٹنے سے منتقل ہونے والے وائرس چکنگنیا کی وبا پھیلنے لگی ٗ ایک ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وائرس سے اب تک دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اس سے پیدا ہونے والی بیماری مہلک نہیں تاہم عالمی ادار ہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ معمر لوگوں میں اس سے موت واقع ہو سکتی ہے۔انڈیا میں صحت کے وزیر جے پی نڈّا نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت یہ جانچ کر رہی ہے کہ آیا اس وائرس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے ہلاک ہونے والے گردے کی خرابی یا ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے۔مجموعی طور پر اس وائرس کا اثر مریضوں کو لاغر و کمزور بنانے کے طور پر سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وائرس کے سبب بہت سرکاری کام پس پشت پڑ گئے ہیں اور دوسری ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کو واپس جانا پڑا ۔چکنگنیا سے صحت پر بہت سے منفی اثرات رونما ہوتے ہیں۔ بخار کے ختم ہونے بعد بھی بہت سے لوگوں کو جوڑوں میں درد رہنے کی شکایت ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح ایک ہی گھر کے تمام 13 افراد اس کی زد میں آئے اور انھیں کیسی مشکلات کا سامنا رہا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































